اگر آپ قوانین کی پابندی نہیں کریں گے تو ملک ترک کر دیں

ہم معاشرے کے امن امان کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ مارک رُتّے

657440
اگر آپ قوانین کی پابندی نہیں کریں گے تو ملک ترک کر دیں

ہالینڈ کے وزیر اعظم  مارک رُتّے نے ہالینڈ کے شہریوں کو ملک   ترک کرنے کا پیغام دیا ہے۔

مارک رُتّے  نے ماہِ مارچ میں متوقع انتخابات کے لئے جاری مہم کے دوران اخبارات میں اعلان دے کر ہالینڈ کے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ "اگر  آپ قوانین کی پابندی نہیں کریں گے تو ملک ترک کر دیں"۔

حزب اقتدار پارٹی کے چئیر مین رُتّے نے  ہالینڈ کے متعدد اخبارات میں "تمام ہالینڈ کے شہریوں کے لئے" کے عنوان سے پورے صفحے کا اعلان جاری کیا ہے ۔

اعلان میں انہوں نے کہا ہے کہ ہم معاشرے کے امن امان کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں معاشرے کے امن و امان کو خراب کرنے والے روّیوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔ ہم معاشرے میں سب کو ایک ہی پلڑے میں نہیں رکھیں گے بلکہ اس نوعیت کے روّیوں کا مظاہرہ کرنے والوں کو علیحدہ کرنے کی ضرورت ہے۔

اپنے انٹرویو میں مارک رُتّے نے کہا کہ معاشرے  میں  بعض روّیوں نے مجھے بے اطمینان کیا ہے ۔ اس کی مثال کے طور پر انہوں نے ایک مسلمان ڈرائیور کے روّیے کو پیش کیا۔

مسلمان ڈرائیور نے  بسوں کی ایک فرم کے ساتھ انٹرویو  کے دوران فرم کی خاتون افسر کے ساتھ ہاتھ ملانے سے انکار کر دیا تھا۔

مارک رُتّے نے انٹرویو کے بعد ملازمت میں نہ لئے جانے والے اس شخص  کے فرم کے خلاف دعوی دائر کرنے اور عدالت کے اس کو برحق قرار دینے پر بھی حیرت کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک شخص کا اپنے دین کی وجہ سے عورت کے ساتھ ہاتھ نہ ملانا ناقابل قبول ہے۔

ہالینڈ کے وزیر اعظم مارک رُتّے نے دعوی کیا ہے کہ ملک میں نئے آنے والے اس نوعیت کے روّیوں کا اظہار کر کے اپنی ثقافت کو  ملک پر مسلط کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں