قبرص مذاکرات کا دوسرا مرحلہ بھی مکمل

۔تیسرے روز  طرفین کے مابین  دو طرفہ مذاکرات   میں   تبادلہ خیال کیا جائی

655540
قبرص مذاکرات کا دوسرا مرحلہ بھی مکمل

مسئلہ قبرص کے  پائدار حل کی تلاش کے  لیے سوئس شہر   جنیوا میں جاری مذاکرات کا دوسرامرحلہ بھی پایہ تکمیل کو پہنچ گیا ہے۔

خیال رہے کہ مذاکرات کا  یہ سلسلہ  12 جنوری سے  جاری تھا۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے  مشیر ِ خاص برائے  قبرص  ایسپن  بارتھ آئدے  کا کہنا ہے کہ    اموری گروپوں اور  ضمانتوں  پر غور کیے جانے والے دو روزہ مذاکرات    کا دور  کامیابی  سے  اپنے انجام کو پہنچا ہے۔

حاصل کردہ معلومات کے مطابق اس دوران  سیکورٹی اور ضمانتوں کے   حوالے سے تمام تر عنوانات    کا ہر پہلو سے جائزہ لیا گیا ہے۔

اولین طور پر طرفین نے  مذکورہ معاملات پر اپنے اپنے نظریات اور     خدشات کوبیان کیا، جبکہ   دوسرے مرحلے  میں ان  خدشات و اندیشوں کو دور کر سکنے کے لیے     کن عوامل  کو بروئے کار  لائے جانے   سے متعلق    مختلف تجاویز کو زیر  غور لایا گیا۔

دو روز تک مجموعی طور پر  4 مختلف  اجلاس کے اختتام پر     آئندہ کے مرحلے کے لیے   فنی تیاریاں بھی مکمل کر لی گئی ہیں۔تیسرے روز  طرفین کے مابین  دو طرفہ مذاکرات   میں   تبادلہ خیال کیا جائیگا۔

دریں اثناء  شمالی  اور  جنوبی قبرص   کے سربراہان    26  جنوری کو نکوسیا میں  یکجا ہوتے ہوئے    پنج  رکنی  کانفرس         میں زیر غور  لائے جانے والے معاملات  کا جائزہ لیں  گے۔

 



متعللقہ خبریں