انتونیو تاجانی یورپی پارلیمنٹ کے نئے سربراہ  منتخب ہو گئے

یورپ کو تبدیل ہونے کی ضرورت ہے، یورپی یونین کو ہر ایک سے قریب اور ڈائیلاگ کے لئے کھلا ہونا چاہیے: انتونیو تاجانی

653803
انتونیو تاجانی یورپی پارلیمنٹ کے نئے سربراہ  منتخب ہو گئے

کرسچئین ڈیموکریٹس کے پلیٹ فورم کی پارٹی یورپی پیپلز پارٹی کے امیدوار اطالوی شہری انتونیو تاجانی یورپی پارلیمنٹ کے نئے سربراہ  منتخب  ہو گئے ہیں۔

یورپی پارلیمنٹ کی سربراہی کے انتخابات کا انعقاد فرانس کے شہر سٹراس برگ میں ہوا اور انتخابات 4 مرحلوں میں مکمل ہوئے۔

انتخابات میں اطالوی رکن انتونیو تاجانی  351 ووٹ حاصل کر کے یورپی پارلیمنٹ کے نئے سربراہ منتخب ہو گئے ہیں۔

نتائج کے اعلان کے بعد اپنے خطاب میں تاجانی نے اپنی کامیابی کو گذشتہ سال اٹلی میں آنے والے زلزلے میں ہلاک ہونے والوں کے نام معنون کیا اور یورپ کے لئے باہم متحد ہونے کی اپیل کی۔

عہدے کے لئے منتخب ہونے کے بعد اپنی پہلی پریس کانفرنس میں انتونیو تاجانی نے  کہا کہ اس وقت یورپ کو باہمی اتحاد و تعاون کی ضرورت ہے۔

رائے شماری سے قبل اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یورپ کو تبدیل ہونے کی ضرورت ہے۔ یورپی یونین کو ہر ایک سے قریب اور ڈائیلاگ کے لئے کھلا ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ میں، یورپی یونین کی سوچ پر یقین رکھتا ہوں۔ میں پارلیمنٹ کا سربراہ بنوں گا کوئی وزیر اعظم نہیں۔ ہمیں عوام سے زیادہ قریب ہونے کی ضرورت ہے۔

انتونیو تاجانی نے کہا کہ ہمیں خود کو برسلز کے ٹاور زمین خود کو قید نہیں کرنا چاہیے۔

انہوں نے مستقبل میں برطانیہ کے یورپی یونین کے ایک  اہم ساجھے دار ہونے پر بھی زور دیا۔



متعللقہ خبریں