برطانیہ قطعی طور پریورپی یونین سے علیحدگی کا خواہاں ہے: برطانوی وزیراعظم تھریسا مے

برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے نے لندن میں   پریس کانفرنس  سے خطاب کرتے ہوئے   اپنے ملک کےBrexit سے نکلنے    کی بھی اسٹریٹجی  سے  آگا ہ کیا

653923
برطانیہ قطعی طور پریورپی یونین سے علیحدگی کا خواہاں ہے: برطانوی وزیراعظم  تھریسا مے

برطانیہ یورپی یونین  سے مرحلہ وار  اور بغیر کسی  پرابلم کے علیحدگی کا  خواہاں نہیں ہے بلکہ  وہ مشترکہ منڈی سے بھی  انخلا کا ہدف رکھتا ہے۔

برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے نے لندن میں   پریس کانفرنس  سے خطاب کرتے ہوئے   اپنے ملک کےBrexit سے نکلنے    کی بھی اسٹریٹجی  سے  آگا ہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ   برطانیہ ، یورپی یونین سے قطعی علیحدگی اختیار کرے گا۔انہوں نے کہا کہ   وہ کسی ایسے معاہدے کی طرف نہیں جانا چاہیں گی جس کے تحت برطانیہ آدها یورپی یونین کے اندر اور آدها یورپی یونین سے باہر ہو۔

انہوں نے کہا کہ   پارلیمنٹ کے دونوں ایوان جمعے کے روز یورپی یونین سے اخراج کے حق میں ووٹ ڈالیں گے۔

وزیر أعظم تھریسا مے کی حکومت پر سرمایہ کار، کاروباری افراد اور قانون ساز یہ نکتہ چینی کرتے رہے ہیں کہ اس بارے میں بہت تھوڑی معلومات فراہم کی جا رہی ہیں کہ برطانیہ اس سال مارچ کے آخر میں حتمی علیحدگی کے مذاكرات شروع ہونے کے بعد یورپی یونین سے کس طرح کا تعلق رکھنا چاہے گا۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ مذاكرات دوسری جنگ عظیم کے بعد سے یورپی تاریخ کے سب سے پیچیدہ اور دشوار مذاكرات ہوں گے۔

اس سلسلے میں طے پانے والا معاہدہ برطانیہ اور حتی کہ یورپی یونین کے مستقبل کے خدو خال متعین کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔



متعللقہ خبریں