برطانیہ تاحال ہمارا رکن ہے: یورپی یونین

یورپی یونین  نے  برطانیہ کو متنبہ کیا ہے کہ وہ ہم سے علیحدگی اختیار کیے بغیر  امریکہ سے آزاد تجارتی  معاہدے پر بات چیت نہیں کر سکتا

652936
برطانیہ تاحال ہمارا رکن ہے: یورپی یونین

برطانوی وزیراعظم تھریسا مے 20 جنوری کو  یورپ یونین سے  مکمل اخراج  کی پالیسیوں پر روشنی ڈالیں  گی ۔

 اس سے پیشتر یورپی یونین  نے  برطانیہ کو متنبہ کیا ہے کہ وہ   ہم سے علیحدگی اختیار کیے بغیر  امریکہ سے آزاد تجارتی  معاہدے پر بات چیت نہیں کر سکتا ۔

 یورپی  یونین کے خارجہ تعلقات کی نگراں  فیدیریکا موگیرینی   نے  برطانیہ کو یاد دلایا  کہ   وہ تا حال یونین کا حصہ ہے  لہذا اسے   اپنی وابستگی کا فی الحال خیال رکھنا ہوگا۔

 موگیرینی نے کہا کہ   یونین کی رکنیت ختم ہونے تک   برطانیہ  کو  اپنے وعدوں    کا پاس رکھنا ہو گا  اور یہ قانون  ہر رکن ملک پر لاگو ہوتا ہے ۔

 یاد رہے کہ ڈونالڈ ٹرمپ نے  برطانیہ   کی یورپی یونین سے علیحدگی   کی حمایت  کرتےہوئے خواہش ظاہر کی تھی  کہ برطانیہ سے امریکہ آزاد تجارتی معاہدہ  طے کر سکتا ہے۔



متعللقہ خبریں