پیرس کانفرنس مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے سنہری موقع ہے : صدر عباس

فلسطین کے صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ"مشرق وسطیٰ کے مسائل" نامی  پیرس کانفرنس مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے سنہری موقع ہے ۔

645681
پیرس کانفرنس مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے سنہری موقع  ہے : صدر عباس

 

 فلسطین کے صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ"مشرق وسطیٰ کے مسائل" نامی  پیرس کانفرنس مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے سنہری موقع ہے ۔

 انھوں نے راملہ میں پریذیڈنسی میں دانشوروں اور  ارباب سیاست سمیت سینکڑوں اسرائیلیوں کیساتھ ملاقات  کے دوران کہا کہ پیرس میں 15 جولائی کو ہونے والی کانفرنس میں انٹر نیشنل میکانزم تشکیل دینے اور اس پر عمل درآمد کرنے کا لائحہ عمل وضح  کیا جائے گا ۔

انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل  کیطرف سے قبول کردہ قرار داد نمبر 2334 کی رو سےاسرائیل کی  نئی آبادیاں قائم کرنے کی پالیسی سے امن کی کوششوں کو نقصان پہنچے گا ۔ عالمی برادری بھی دومملکتی حل کے منصوبے  کے لیے خطرہ تشکیل دینے والی اس پالیسی کے خلاف ہے ۔ ہم مذاکرات کے ذریعے باہمی مسائل کو حل کرنے کے خواہشمند ہیں ۔ امن کی خواہشمند اسرائیلی  باشندے بھی موجود ہیں  جو امن کے قیام کے لیے کوششیں صرف کر رہے ہیں ۔  ہم بھی امن کے قیام اور قبضے کے خاتمے کے لیے اسرائیل کی طرف ہاتھ بڑھا رہے ہیں ۔ 

صدر محمود عباس نے کہا کہ انھوں نے پیرس کانفرنس کے انعقاد کے لیے کوششیں صرف کی ہیں اور امن کی خاطر وہ اس کانفرنس میں شرکت کریں گے ۔



متعللقہ خبریں