مالٹا : یورپی یونین ترکی کیساتھ معاہدے پر پوری طرح عمل درآمد کرئے

مالٹا کے وزیر خارجہ جارج ویلا  نےاعلان کیا ہے کہ اگر یورپی یونین ترکی سے مزید تعاون کی خواہش رکھتی ہے تو اسے ترکی کو بعض مثبت اشارے دینے کی ضرورت ہے ۔

629268
مالٹا :  یورپی یونین ترکی کیساتھ  معاہدے پر پوری طرح عمل درآمد کرئے

 

 مالٹا کے وزیر خارجہ جارج ویلا  نے کہا ہے کہ یورپی یونین کے رکن 28 ممالک کو ترک شہریوں پر عائد ویزے کی پابندی کے خاتمے کے لیے مزید کوششیں صرف کرنے کی ضرورت ہے ۔

 اس ماہ کے آخر میں یورپی یونین کے نئے دور کی صدارت  سنبھالنے والے مالٹا کے وزیر خارجہ جارج ویلا   نےاعلان کیا ہے کہ اگر یورپی یونین ترکی سے مزید تعاون کی خواہش رکھتی ہے تو اسے ترکی کو بعض مثبت اشارے دینے کی ضرورت ہے ۔

 انھوں نے اننے ایسوسی ایٹیڈ پریس ایجنسی کو انٹر ویو دیتے ہوئے کہا کہ مالٹا یورپی یونین کے اہم ہمسایہ ملک ترکی کو گہرے حصہ دار کی نظر سے دیکھنے کا متمنی ہے ۔  ترکی نے  مہاجرین سے متعلق واپسی قبول معاہدے کے دائرہ کار میں اپنے اوپر عائد ذمہ داریوں کو پورا کیا ہے  جس کے نتیجے میں بحیرہ ایجئین میں  مہاجرین کے ریلوں کو روک دیا گیا ہے لیکن اصل بات یہ ہے کہ  ترکی کے اس قدم کا یورپی  یونین نے کیا جواب دیا ہے  ؟   انھوں نے کہا کہ جہاں تک میرا خیال ہے ترک شہریوں پر ویزے کی پابندی کے خاتمے کے موضوع پر مذاکرات کرنا زیادہ مشکل نہیں ہو گا ۔



متعللقہ خبریں