برسلز:نیٹو اجلاس کا آغاز،اہم معاملات پر غور

برسلز میں مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے وزرائے خارجہ کا ایک دو روزہ اجلاس شروع ہو رہا ہے جس میں ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدر منتخب ہونے کے بعد یورپ اور امریکہ  کے تعلقات کے مستقبل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا

625126
برسلز:نیٹو اجلاس کا آغاز،اہم معاملات پر غور

برسلز میں مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے وزرائے خارجہ کا ایک دو روزہ اجلاس شروع ہو رہا ہے جس میں ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدر منتخب ہونے کے بعد یورپ اور امریکہ  کے تعلقات کے مستقبل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

بتایا گیا ہے کہ اس اجلاس میں نیٹو اور یورپی یونین کے مابین تعاون، روس کے ساتھ تعلقات اور افغانستان میں جاری فوجی کاروائیوں  پر بھی بات کی جائے گی۔

یاد رہے کہ  جان کیری امریکی وزیر خارجہ کے طور پر آخری مرتبہ نیٹو کے کسی اجلاس میں شریک ہو رہے ہیں جو  یورپی یونین کی خارجہ امور کی   ذمہ دار  فیدیریکا موگیرینی کے ساتھ بھی ملاقات کریں گے۔



متعللقہ خبریں