یورپی وزرائے خارجہ و دفاع کا اجلاس،اہم صورتحال پر غور

یورپی یونین کے خارجہ تعلقات کی نمائندہ فیدیریکا موگیرینی نے یورپی اجلاس میں اس بات کا دفاع کیا کہ نیا دفاعی معاہدہ ہمارے حق میں ہے جو کہ نیٹو  مفادات کے خلاف نہیں  ہے

610995
یورپی وزرائے خارجہ و دفاع کا اجلاس،اہم صورتحال پر غور

امریکی صدارتی انتخابات  میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد یورپی یونین کے وزرائے خارجہ  و دفاع کا ایک خصوصی اجلاس13 نومبر کو طلب کیا گیا۔

خبر کے مطابق 28 رکن ممالک کے وزرائے خارجہ نے  بیلجئیم کے دارالحکومت برسلز میں ملاقات کی۔ جرمن وزیر خارجہ فرانک والٹر شٹائن مائر نے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے اس اجلاس کے انعقاد کا خیر مقدم کیا۔

 یورپی یونین کے خارجہ تعلقات کی نمائندہ فیدیریکا موگیرینی نے اجلاس میں اس بات کا دفاع کیا کہ نیا دفاعی معاہدہ ہمارے حق میں ہے جو کہ نیٹو  مفادات کے خلاف نہیں  ہے ۔

 اجلاس میں ترکی سے  متعلق  صورت حال اور اس کی رکنیت کے بارے میں بھی  غور کیا  گیا جس  کے نتیجے میں آسٹریا   کے  علاوہ دیگر رکن ممالک نے اس بات کی ضرورت  پر زور دیا کہ  ترکی سے ساتھ رکنی مذاکرات  کا سلسلہ جاری رہنا چاہیئے۔



متعللقہ خبریں