مونٹی نیگرو: انتخابات میں یوکانوویچ نے کامیابی کا اعلان کر دیا

مونٹی نیگرو  میں  مغرب نواز ڈیموکریٹیک  سوشلسٹ پارٹی  کے چیئر مین  اور موجودہ وزیراعظم میلو یوکانووویچ   نے گزشتہ روز منعقدہ انتخابات میں کامیابی کا اعلان کیا ہے

590918
مونٹی نیگرو: انتخابات میں یوکانوویچ نے کامیابی کا اعلان کر دیا

مونٹی نیگرو  میں  مغرب نواز ڈیموکریٹیک  سوشلسٹ پارٹی  کے چیئر مین  اور موجودہ وزیراعظم میلو یوکانووویچ   نے گزشتہ روز منعقدہ انتخابات میں کامیابی کا اعلان کیا ہے۔

  دارالحکومت پوڈ گوریتسا میں  واقع اپنی پارٹی کے  مرکزی دفتر میں حامیوں سے خطاب کرتےہوئے یوکانوویچ نے    اپنی کامیابی کا  اعلان کرتےہوئے کہا کہ  مونٹی نیگرو کو  یورپی یونین میں  شامل کروانےکے لیے  اقدامات  جاری رہیں گے اور امید ہے کہ نیٹو میں ہماری شمولیت  کو بھی جلد پی  قبول کر لیا جائےگا۔

  یوکانوویچ نے  کہاکہ    ہماری حکومت میں  سوشل ڈیموکریٹس ،کرویشیائی،بوسنیائی اور البانوی اقلیتوں  کو بھی  نمائندگی  دی جائے گی ۔

غیر سرکاری نتائج کی روسے  رائے دہی   کی گنتی کا 95 فیصد مکمل ہو چکا ہے   جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی    کو 41 فیصد    ووٹ حاصل ہوئے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں