یورپی یونین کے ممالک سے الیکٹرک چِیر کی برآمد پر پابندی
فرانسیسی شہر سٹرازبرگ میں جاری یورپی پارلیمنٹ کے اجلاس میں سن 2005 سے یورپی یونین کے رکن ملکوں میں سزائے موت کے لیے استعمال کردہ آلات کی برآمدات پر پابندی کی یاد دہانی کرائی کی گئی ہے
583148
یورپی پارلیمنٹ نے اشکنجہ اور سزائے موت کے لیے استعمال کردہ الیکٹرک چیئر سمیت بعض متعلقہ آلات کی فروخت پر پابندی عائد کر دی ہے۔
فرانسیسی شہر سٹرازبرگ میں جاری یورپی پارلیمنٹ کے اجلاس میں سن 2005 سے یورپی یونین کے رکن ملکوں میں سزائے موت کے لیے استعمال کردہ آلات کی برآمدات پر پابندی کی یاد دہانی کرائی کی گئی ہے۔
اجلاس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یورپی یونین سزائے موت اور جسمانی اذیت کی طرح کی سزاؤں کی مخالفت کرتی ہے لہذا اس کے تمام تر ارکان کو ان سے متعلقہ سازو سامان اور آلات کی تجارت سے منع کرتی ہے۔