جلد ہی ہمارا بحری بیڑہ بحیرہ روم کےلیے روانہ ہو سکتا ہے: روس

روس کے  وزیر دفاع سرگی شوئیگو نے  کہا ہے کہ   ان کا ملک بحیرہ روم میں  بحری بیڑہ بھیجنے کا ارادہ رکھتا ہے

574846
جلد ہی ہمارا بحری بیڑہ بحیرہ روم کےلیے روانہ ہو سکتا ہے: روس

روس کے  وزیر دفاع سرگی شوئیگو نے  کہا ہے کہ   ان کا ملک بحیرہ روم میں  بحری بیڑہ بھیجنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

 روسی وزیر   نے  بتایا کہ اس وقت  مشرقی بحیرہ روم میں ہمارے 6 طیارہ بردار    اور 3 تا 4  معاون  بحری بیڑے موجود ہیں  اور امکان ہے کہ  جلد ہی  ایڈمیرل کوزینتسوف نامی ایک بحری بیڑہ جلد ہی  روانہ کر دیا جائے گا۔

 دوسری جانب  روسی  وزارت دفاع  کے ترجمان  ایگول کوناشینکوف  نے  دعوی کیا ہے کہ امریکی زیر قیادت اتحادی قوتوں کے ایک  ڈرون طیارے نے  حلب سے ملحقہ   اروم ال کبری   میں   19 ستمبر کو  ایک امدادی قافلے پر حملہ کیا تھا ۔

 ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ طیارہ  ترکی میں  واقع  انجیرلیک  فوجی اڈے سے    محو پرواز ہوا تھا ۔

 واضح رہے کہ اس امدادی قافلے  پر حملے  کے نتیجے میں  20 رضاکار ہلاک ہو گئے تھے ۔

 



متعللقہ خبریں