بوسنیا ہرزیگوینا کی یورپی یونین کی رکنیت درخواست منظور کر لی گئی

یورپی یونین کمیشن    بوسنیا   کی  قوانین    بالادستی،  سماجی انصاف اور اقتصادیات کی طرح کے   معاملات میں   امیدواری کی حیثیت    پر موزوں   ہونے یا  نہ   ہونے کا جائزہ لے  گا

574312
بوسنیا ہرزیگوینا  کی یورپی یونین کی رکنیت  درخواست منظور کر لی گئی

بوسنیا  ہرزیگوینا  کی  یورپی یونین  کی رکنیت کی  درخواست  کو قبول  کر لیا گیا ہے۔

امسال  15 فروری  کو  درخواست دینے والے بوسنیا نے     اس وقت  سے ابتک کے دورانیہ میں    یونین  کی مطلوبہ   متعلقہ  شرائط کو پورا کر دیا ہے۔

بیلجیم  کے دارالحکومت   برسلز میں  کل         جاری کردہ اعلان میں     بتایا گیا ہے کہ بوسنیا کی درخواست  سرکاری  طور پر  منظور کر لی گئی ہے۔

یورپی یونین کمیشن    بوسنیا   کی  قوانین    بالادستی،  سماجی انصاف اور اقتصادیات کی طرح کے   معاملات میں   امیدواری کی حیثیت    پر موزوں   ہونے یا  نہ   ہونے کا جائزہ لے  گا۔

ماہرین کا خیال ہے کہ  یہ   کام تقریباً   ایک برس تک جاری رہے گا۔

ماہرین  نے  اس جانب بھی توجہ مبذول کرائی ہے کہ  بوسنیا  کو کم ازکم  دس برسوں تک مذاکرات   کے سلسلے سے گزرنا ہو گا۔

خیال  رہے کہ بوسنیا  یورپ میں   بیروزگاری کی شرح کے  بلند ترین ہونے والے   ملکوں میں شامل ہے۔

ملکی آبادی کا    تقریباً ایک تہائی مفلسی کی  حد بندی سے بھی کم سطح پر  زندگی بسر کر رہا ہے۔

ترک وزیر  خارجہ  نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے پیغام میں   بوسنیا ہرزیگوینا کی امیدواری پر اپنی مسرت کا اظہار کرتے  ہو ئے کہا ہے کہ " ترکی، امیدواری  کے لیے وضع کردہ تمام تر کسوٹیوں پر  پورا اترتے ہوئے  مستقل رکنیت   کی درخواست    کی منظوری ملنے والے بوسنیا    کے لیے  سلسلہ مذاکرات میں کامیابی سے ہمکنار ہونے کا   تمنا   کرتا ہے۔"

انہوں نے مزید بتایا کہ   ترکی،  بوسنیا  ہرزیگوینا کی  یورپی۔ اٹلانٹک    تنظیموں  اور اداروں  کے ساتھ یکسانیت    کے  حصول کی کوششوں کی   حمایت کو  جاری رکھے گا۔



متعللقہ خبریں