برقینی کے قانون کا احترام ہم سب پر واجب ہے: وزیر داخلہ

فرانس کے  وزیر داخلہ برنارڈ کانے وازیو نے کہا ہے کہ  ملک میں "برقینی" پر پابندی   کا غلط استعمال  بند کیا  جائے

559136
برقینی کے قانون کا احترام  ہم سب پر واجب ہے: وزیر داخلہ

فرانس کے  وزیر داخلہ برنارڈ کانے وازیو نے کہا ہے کہ  ملک میں "برقینی" پر پابندی   کا غلط استعمال  بند کیا  جائے۔

 وزیر داخلہ نے   بتایا کہ حالیہ دنوں میں ملک میں ایک نئی بحث  کو لے کر   بعض   عناصر واویلا مچا رہے ہیں    مگر ہمارا ماننا ہے  کہ جو بھی قانون ملک کے مفاد میں ہوگا اس کی پابندی یہاں بسے تمام افراد   پر لاگو ہونی چاہیئے۔

انہوں نے یہ بات فرانس کی مسلم انجمنوں کے ایک   وفد سے کہی  اور ان سے گزارش کی کہ وہ اس معاملے  کو غیر جانبداری سے  سوچیں۔

اس بارے میں وفد کے صدر  انور بی باش   نے کہا کہ ہمیں اس قانون سے  اندیشہ  لاحق ہے   اور بعض نازیبا  ویڈیو مناظر نے ہمارے اس خدشے کو مزید ہوا دی ہے۔

یاد رہے کہ نیس کے ساحل  پر پولیس  نے  زبردستی  ایک خواتین کی برقینی اتارنے کی کوشش کی جس کی ویڈیو منظر عام  پر آئی تھی ۔

 دوسری جانب  کینیڈا  کی پولیس نے  خواتین  ملازمین کو حجاب پہننے کی  آزادی دے دی ہے   اور بتایا گیا ہےکہ  اس  اعلان سے کینیڈئین معاشرے       کی   بہترین اور  مساوی  روایات   کو  فروغ ملے گا۔

 

 

 



متعللقہ خبریں