آرمینیا اور آذربائیجان تنازعے میں روس تعاون کر سکتا ہے: پوٹین

روسی صدر   ولادیمیر پوٹین  نے کہا ہے کہ  آرمینیا اور آذربائیجان   باہمی تنازعات کے حل کےلیے مفاہمت کی  راہ تلاش کریں

549697
آرمینیا اور آذربائیجان تنازعے میں روس تعاون کر سکتا ہے: پوٹین

روسی صدر   ولادیمیر پوٹین  نے کہا ہے کہ  آرمینیا اور آذربائیجان   باہمی تنازعات کے حل کےلیے مفاہمت کی  راہ تلاش کریں ۔

 روسی صدر نے اس بات کا اظہار کریملن میں  آرمینی صدر سرج سارکیسیان سے ملاقات کے دوران کیا ۔

  مشترکہ اخباری کانفرنس کے دوران  روسی صدر نے کہا کہ  ہم نے دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور علاقائی مسائل پر بات چیت کی ہے    بالخصوص بالائی قارا باغ کے حوالے سے میں کہوں گا کہ اس سلسلے میں  دونوں ہمسایہ ممالک کو    کشیدگی دور کرنے  میں  پہل کرنی چاہیئے۔

 صدر پوٹین نے  کہا کہ  آرمینیا اور آذربائیجان     اگر چاہیں تو روس  قارا باغ کے تنازعے کو حل کرنے میں  تعاون کر سکتا ہے ۔

 اس موقع پر   آرمینی صدر نے بھی کہا کہ  ہمارے اور روس کے  درمیان تعلقات اہم نوعیت کے ہیں جبکہ ہمارے درمیان  بالائی قارا باغ کے  تنازعے پر   بھی تفصیلی بات چیت ہوئی ہے۔



متعللقہ خبریں