یونان: ترک فوجیوں کو ایتھنز کے قریب پُرآسائش جیل میں منتقل کر دیا گیا

8 ترک بھگوڑے فوجیوں کو  یونانی حکام نے   اب ایتھنز  سے دور ایک  جیل  میں منتقل کر دیا ہے جہاں رہنے اور آرام  کی تمام سہولتیں موجود ہیں

535723
یونان: ترک فوجیوں کو ایتھنز کے قریب پُرآسائش جیل میں منتقل کر دیا گیا

8ترک بھگوڑے فوجیوں   کو  یونانی حکام نے   اب ایتھنز  سے دور ایک  جیل  میں منتقل کر دیا ہے۔

 بتایا گیا ہےکہ   ان فوجیوں کو  دس  قیدیوں کی گنجائش کے حامل     کمرے میں  رکھا گیا ہے  جہاں  رہنے     اور آرام  کی تمام سہولتیں موجود ہیں۔

 دو روز قبل الیکسینڈرا پولی  کی عدالت میں ان فوجیوں کے خلاف   مقدمے کی سماعت شروع ہوئی تھی جنہیں  غیر قانونی طریقے سے  یونان میں داخل ہونے پر دو ماہ قید  کی  سزا دی گئی  البتہ  فوجیوں کی  سیاسی پناہ کی طلب پر ضروری  کاروائی جاری رہے گی ۔

 واضح رہے کہ  ان فوجیوں کی سیاسی پناہ کی درخواست کے بارے میں فیصلہ 3 ہفتوں  کے دوران   متوقع ہے ۔

 



متعللقہ خبریں