آرمی چیف کی جرمنی میں اپنے ہم منصب سمیت وزیر دفاع سےملاقات

آئی ایس پی آرکے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف2 روزہ دورے پر جرمنی کے دارالحکومت برلن پہنچے ،جہاں انہوں نے جرمن وزارت دفاع کادورہ کیا۔ اس موقع پرآرمی چیف کوگارڈآف آنرپیش کیاگیا،بعدازاں جنرل راحیل شریف نے جرمن ہم منصب اوروزیردفاع سے ملاقات کی

514896
آرمی چیف کی جرمنی میں اپنے ہم منصب سمیت وزیر دفاع سےملاقات

پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے برلن میں جرمن آرمی چیف اور وزیردفاع سے ملاقات کی جس دوران دفاعی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیاگیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف2 روزہ دورے پر جرمنی کے دارالحکومت برلن پہنچے ،جہاں انہوں نے جرمن وزارت دفاع کادورہ کیا۔

اس موقع پرآرمی چیف کوگارڈآف آنرپیش کیاگیا،بعدازاں جنرل راحیل شریف نے جرمن ہم منصب اوروزیردفاع سے ملاقات کی۔

ملاقات میں دوطرفہ عسکری تعلقات،دفاع اورسکیورٹی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پرتبادلہ خیال کیاگیا،ملاقات میں جرمنی کی وزیردفاع نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں جنرل راحیل شریف کی مستقل مزاجی اورعزم کوخاص طور پر سراہا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق جرمن وزیر دفاع نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مستقل مزاجی اور عزم کو سراہا۔

       



متعللقہ خبریں