بیلیجیئم: گرفتار افراد میں سے تین پر فردِ جرم عائد

سرکاری نشریاتی ادارے آر ٹی بی ایف کی ایک رپورٹ کے مطابق دہشت گردی کے مشتبہ افراد کو جمعے کے روز مرکزی بر سلز میں فین زون کے قریب ڈرائیونگ کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا

514040
بیلیجیئم: گرفتار افراد میں سے تین پر فردِ جرم عائد

یلجیئم میں حکام نے آپریشن میں گرفتار   کردہ بارہ   میں  سے  تین افراد پر دہشت گردی اور قتل کی کوشش کی فردِ جرم عائد کر دی ہےجبکہ  دیگر نو افراد کو تفتیش کرنے کے بعد چھوڑ دیا گیا ہے۔

اس سے پہلے بیلجیئم کی پولیس کا کہنا ہے کہ انھوں انسداد دہشت گردی کی ایک جامع کارروئی کے دوران 12 افراد کو حراست میں لیا ہے۔

استغاثہ کا کہنا ہے کہ گذشتہ رات حراست میں لیے جانے والوں پر دہشت گرد حملے کی منصوبہ بندی کا شک ہے اور یہ اس حوالے سے زیر تفتیش 40 افراد میں شامل ہیں۔

یہ گرفتاریاں برسلز اور اس کے اردگر 16 علاقوں میں چھاپوں کے دوران کی گئی ہیں۔

بیلجیئم سکیورٹی کونسل کی ملاقات کے بعد وزیر اعظم نے ٹویٹ کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ تمام تقریبات منصوبے کے مطابق ہوگی۔ انھوں نے عوام سے پرسکون رہنے کی درخواست کی ہے۔

سرکاری نشریاتی ادارے آر ٹی بی ایف کی ایک رپورٹ کے مطابق دہشت گردی کے مشتبہ افراد کو جمعے کے روز مرکزی بر سلز میں فین زون کے قریب ڈرائیونگ کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا جہاں سنیچر کو بیلجیئم اور جمہوریہ آئرلینڈ کے درمیان فرانس میں کھیلے جانے والا یورو 2016 کا میچ بڑی سکرین پر دکھایا جانا ہے۔

یاد رہے کہ برسلز میں ایئر پورٹ اور میٹرو سٹیشن پر 22 مارچ کو ہونے والے بم حملوں میں 32 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں