برطانیہ میں یورپی یونین سے نکلنے کے بارے میں ریفرنڈم کی مہم تین دن کے وقفے کے بعد دوبارہ شروع

برطانیہ کے وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے اعلان کیا ہے کہ یورپی یونین سے انگلینڈ کے نکلنے کا فیصلہ واپس نہیں لیا جائے گا۔انہوں نے اتوار کو اعلان کیا ہے کہ اگر ریفرنڈم میں عوام نے یورپی یونین سے نکلنے کا فیصلہ کیا تو پھر یہ فیصلہ واپس نہیں لیا جائے گا

513929
برطانیہ میں یورپی یونین سے نکلنے کے بارے میں ریفرنڈم کی مہم تین دن کے وقفے کے بعد دوبارہ شروع

برطانیہ میں یورپی یونین سے نکلنے کے بارے میں ریفرنڈم کی مہم تین دن کے وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہوگئی ہے۔

برطانیہ کے وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے اعلان کیا ہے کہ یورپی یونین سے انگلینڈ کے نکلنے کا فیصلہ واپس نہیں لیا جائے گا۔

برطانیہ کے وزیر ا‏عظم ڈیوڈ کیمرون نے اتوار کو اعلان کیا ہے کہ اگر ریفرنڈم میں عوام نے یورپی یونین سے نکلنے کا فیصلہ کیا تو پھر یہ فیصلہ واپس نہیں لیا جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ برطانیہ کی معروف اعتدال پسند رکن پارلیمنٹ، جوکوکس کے قتل کے بعد تین دن کے عام سوگ کے خاتمے کے بعد ریفرنڈم کے بارے میں تشہیراتی مہم دوبارہ شروع ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اتوار کو وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون اور یورپی یونین سے نکل جانے کے حامی رہنما بورس جانس دونوں نے پریس کانفرنسوں میں اپنے اپنے موقف کے حق میں دلائل پیش کئے ۔

اس رپورٹ کے مطابق ڈیوڈ کیمرون نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ جب آپ ہوائی جہاز سے باہر کود جاتے ہیں تو واپسی ممکن نہیں رہتی ۔ انھوں نے کہا کہ اگر ہم یورپی یونین سے نکل گئے تو ہمیشہ کے لئے نکل جائیں گے پھر اس میں واپسی ممکن نہیں ہوگی۔

ریفرنڈم کے تعلق سے برطانیہ کے ذرائع ابلاغ بھی بٹے ہوئے ہیں۔ سنڈے ٹائمز اور سنڈے ٹیلیگراف نے یورپی یونین سے برطانیہ کے نکل جانے کی حمایت کی ہے۔

 



متعللقہ خبریں