شامی اقتدارکی فائر بندی کی مخالفت بیشتر مسائل کی جڑ ہے: کیری

امریکی وزیر خارجہ  جان کیری نے  کہا ہے کہ  شامی اقتدار   کا  فائر بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کرنا مسائل   کی اصل وجہ ہے

512083
شامی اقتدارکی فائر بندی کی مخالفت بیشتر مسائل  کی جڑ ہے: کیری

امریکی وزیر خارجہ  جان کیری نے  کہا ہے کہ  شامی اقتدار   کا  فائر بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کرنا مسائل       کی اصل وجہ ہے ۔

کیری نے کہا کہ  اسد نواز فوج    روس کی حمایت سے  حلب پر حملے کر رہی ہے   جو کسی طور قبول نہیں ۔

 جان کیری نے اس بات کا اظہار ناروے  کے دورے  کے دوران  وزیر خارجہ  ارنا سولبرگ سے ملاقات کے بعد کیا ۔

اخباری کانفرنس  میں سوالوں کے جواب دیتے ہوئے  کیری نے  کہا کہ  شام کا مسئلہ   کسی مثبت پیش رفت کے بغیر  موجود ہے اور جہاں تک  فائر بندی کا تعلق ہے تو   اُس پر  پورے ملک   میں عمل درآمدہونا ضروری ہے ، اس معاہدے  کا  اسد انتظامیہ   بھی احترام کرے  جس کے حلب پر تازہ حملے  قابل مذمت ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان  جان کربی    نے بھی    کہا ہے کہ روس     نے شامی قیادت پر  دباو ڈالنے میں   نرمی کا مظاہرہ کیا ہے  جس سے خطے کے مسائل حل کرنے میں دیر لگے گی ۔

کربی کا کہنا تھا کہ  شام کے  زیر محاصرہ  علاقوں میں انسانی امداد پہنچانے اور سفارتی کوششوں  میں  روس   کی ہمیں مدد درکار ہے ۔

 

 

 



متعللقہ خبریں