اسلام کے بارے میں پھیلے مفروضے غلط ثابت کرونگا ،لندن میئر صادق خان

لندن کے پہلے مسلم میئر صادق خان نے کہا ہے کہ ماہ رمضان کے دوران اپنے مذہب کے بارے میں پھیلے مفروضے غلط ثابت کرونگا ۔

506073
اسلام کے بارے میں پھیلے مفروضے غلط ثابت کرونگا ،لندن میئر صادق خان

لندن کے پہلے مسلم میئر صادق خان نے کہا ہے کہ ماہ رمضان کے دوران اپنے مذہب کے بارے میں پھیلے مفروضے غلط ثابت کرونگا ۔

لندن کے پہلے مسلم میئر صادق خان نے کہا ہے کہ وہ ہرسال روز ے رکھتے ہیں تاہم اس سال روزے کا دورانیہ طویل ہونے کی وجہ سے وہ کچھ تذبذب کا شکار ہیں۔انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ یہ سال روزے رکھنے کے حوالے سے قدرے مشکل ثابت ہو سکتا ہے کیو نکہ اس باررمضان کی آمد شدید گرمیوں میں ہو ئی ہے ۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیاکہ بطورلندن میئروہ اپنے پہلے رمضان سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اسلام کے بارے میں پھیلے غلط مفروضوں اورغلط فہمیوں کو دور کریں گے ۔اس سلسلے میں انہوں نے لندن بھر کی مساجد، کلیساؤں اور گرجا گھروں میں روزہ داروں کے لیے پورا رمضان روایتی افطاری کی میزبانی کرنے کا عندیہ دیا ہے ۔



متعللقہ خبریں