یورپی یونین کا بلا ویزے سیاحتی معاہدے کو سرد خانے میں ڈالنے کا فیصلہ

یورپی یونین کے وزرائے قانون و داخلہ نے برسلز میں  ایک ہنگامی اجلاس کے دوران  اس بات کا فیصلہ کیا کہ ترکی کے ساتھ   بلا ویزے  کی سیاحتی معاہدے    کو بوقت ضرورت ممنوع قرار دینےکےلیے  ایک  انتظامی ڈھانچہ تشکیل دیا جائے

494852
یورپی یونین کا  بلا ویزے سیاحتی معاہدے کو سرد خانے میں  ڈالنے کا فیصلہ

یورپی یونین کے رکن ممالک  کے ساتھ  بلا ویزہ سیاحتی معاہدے   کا معاملہ سرد خانے میں ڈالنے کےلیے  یورپی پارلیمان  نے مذاکرات  شروع  کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

 یورپی یونین کے وزرائے قانون و داخلہ نے برسلز میں  ایک ہنگامی اجلاس کے دوران  اس بات کا فیصلہ کیا کہ ترکی کے ساتھ   بلا ویزے  کی سیاحتی معاہدے    کو بوقت ضرورت ممنوع قرار دینےکےلیے  ایک  انتظامی ڈھانچہ تشکیل دیا جائے۔

 یورپی یونین کے عبوری صدر  ملک ہالینڈ کے وزیر  امور پناہ گزین  کلاس ڈیخوف نے  اس فیصلے سے متعلق کہا کہ   بلا ویزہ یورپ میں آنا یورپی یونین اور دیگر ممالک  کےلیے  ایک  سہولت ہے  لیکن  اس سہولت سے نا جائز فائدہ اٹھانے کےلیے ہمیں مشترکہ طور  پر اقدامات کرنا ہونگے جس کےلیے یہ  ڈھانچہ تشکیل دینا ضروری ہے ۔

 اس فیصلے  کو اگر  یورپی کمیشن نے  قبول کر لیا  تو   یورپ حسب منشا٫ کسی بھی ملک کے خلاف  بلا ویزے یورپ  میں داخلہ ختم کر سکے گا۔



متعللقہ خبریں