اٹلی۔افریقہ اجلاس، فروغ تعاون پراتفاق رائے

اور ليبيا کے درميان 2008ء کے اس معاہدے کی تجديد پر بات چيت جاری ہے، جس کے تحت شمالی افريقہ سے مہاجرين کی غیر قانونی يورپ آمد روکنے کے ليے روم حکومت نے ليبيا ميں اربوں ڈالر کی سرمايہ کاری کا وعدہ کیا تھا

493674
اٹلی۔افریقہ اجلاس، فروغ تعاون پراتفاق رائے

اٹلی اور ليبيا کے درميان 2008ء کے اس معاہدے کی تجديد پر بات چيت جاری ہے، جس کے تحت شمالی افريقہ سے مہاجرين کی غیر قانونی يورپ آمد روکنے کے ليے روم حکومت نے ليبيا ميں اربوں ڈالر کی سرمايہ کاری کا وعدہ کیا تھا۔

سن 2008 ميں طے پانے والے دوستی  سمجھوتے کی ممکنہ تجديد پر دونوں ملکوں کے مابین مذاکرات کا آغاز ليبيا کی اقوام متحدہ کی حمايت يافتہ نئی حکومت کے وزير خارجہ محمد سيالہ اور ان کے اطالوی ہم منصب پاؤلو جينٹيلونی نے سترہ مئی کے روز اطالوی دارالحکومت روم ميں کیا تھا۔

اٹلی اور لیبیا کے مابین آٹھ سال قبل طے پانے والے معاہدے کو حتمی شکل اُس دور کے اطالوی وزير اعظم سلويو برلسکونی اور ليبيا کے مقتول حکمران معمر قذافی نے دی تھی۔

 بعد میں دونوں رہنماؤں نے اس معاہدے کو سن 1911 سے لے کر سن 1943 تک ليبيا پر اٹلی کی نوآبادیاتی حکومت کے دوران ہونے والے نقصانات کی تلافی کے طور پر پيش کيا تھا۔



متعللقہ خبریں