لندن کے نئے میئر پاکستانی نژاد صادق خان

اس نتیجے کے بعد صادق خان کی فتح سے لندن کے سٹی ہال پر آٹھ برسوں سے جاری کنزرویٹیو پارٹی کا راج ختم ہو گيا ہے

485869
لندن کے نئے  میئر پاکستانی نژاد صادق خان

لندن میں مقامی کونسلر حضرات  اور میئر کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرن والی لیبر پارٹی   کے امیدوار پاکستانی نژاد صادق خان لندن کے پہلے مسلمان میئر منتخب ہو گئے ہیں،  یہ نتیجہ لیبر پارٹی کے لیے   انتہائی اہمیت   کا حامل ہے۔

شہر کی چودہ کونسلوں کے نتائج سامنے آنے کے بعد صادق خان کنزرویٹو پارٹی کے زیک گولڈ سمتھ پر سبقت حاصل کی لیکن وہ مجموعی ووٹوں کے 50 فیصد ووٹ حاصل نہیں کر پائے جس کی وجہ سے ووٹوں میں دوسری ترجیح کی گنتی کی گئی۔

لندن کےلیے ووٹوں کی گنتی شہر میں بنائے گئے تین خصوصی مراکز میں جمعہ  کی صبح مقامی وقت کے مطابق آٹھ بجے شروع ہوئی۔

صادق خان کو 13 لاکھ دس ہزار ووٹ ملے  جبکہ ان کے مخالف  زیک گولڈسمتھ کو نو لاکھ 94 ہزار  ووٹ پڑے ۔

اس نتیجے کے بعد صادق خان کی فتح سے لندن کے سٹی ہال پر آٹھ برسوں سے جاری کنزرویٹیو پارٹی کا راج ختم ہو گيا ہے۔

45 لیبر جماعت لندن اسمبلی کی اکثریتی جماعت کے طور پر سامنے آئی ہے اور اس نے گیارہ کونسلوں میں سے نو میں کامیابی حاصل کی ہے۔

لندن کے میئر کو ٹرانسپورٹ، پولیس، ماحولیات، ہاؤسنگ اور پلاننگ جیسے اہم شعبوں میں مکمل اختیار حاصل ہوتا ہے اور لندن اسمبلی کے ارکان میئر کی پالیسیوں پر نظر رکھتے ہیں۔

لندن کے میئر کے انتخاب کے لیے رائے دہندگان سے ان کی پہلی اور دوسری ترجیح پوچھی گئی تھی۔ اس بیلٹ پیپر کے علاوہ رائے دہنگان کو دو اور بیلٹ پیپرز بھی دیے گئے تھے جن پر انھیں لندن اسمبلی اور اپنے علاقے سے اس اسمبلی کے لیے ان کے پسندیدہ امیدوار کے بارے میں پوچھا گیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں