برطانیہ یونین میں رہے تو بہتر ہوگا: اوباما

امریکی صدر براک اوباما کا مشورہ ہے کہ برطانیہ اگر یورپی یونین میں رہے تو بہتر ہوگا

476590
برطانیہ یونین میں رہے تو بہتر ہوگا: اوباما

امریکی صدر کا مشورہ ہے کہ برطانیہ اگر یورپی یونین میں رہے تو بہتر ہوگا۔

صدر اوباما نے اس بات کا اظہار وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا۔

ملاقات میں اس کے علاوہ ، دو طرفہ تعلقات، داعش کے خلاف جنگ، لیبیا ،شام اور یوکرین کی صور تحال سمیت یورپی یونین کی رکنیت کے بارے میں برطانیہ کے ریفرنڈم جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ملاقات کے بعد ایک پریس کانفرنس کے دوران امریکی صدر نے کہا کہ 23 جون کو برطانیہ میں یورپی یونین میں رکنیت کے حوالے سے جو ریفرنڈم کروایا جا رہا ہے میرا مشورہ ہے کہ اس سے برطانیہ کے حق میں مثبت جواب نکلے کیونکہ یونین میں رہنا برطانیہ کے مفاد میں بہتر ہوگا۔

صدر کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کو مضبوط بنانے میں برطانیہ کا کافی عمل دخل رہا ہے مگر اس کا حتمی فیصلہ برطانوی عوام کو کرنا ہے۔

شام کے حوالے سے امریکی صدر نے کہا کہ مذاکرات کیے بغیر مسئلے کا حل تلاش کرنا بے سود ہوگا۔

لیبیا کے تنازعے اور داعش کے بارے میں اوباما کا کہنا تھا وہاں ایک عالمی فوج کی تقرری فی الحال زیر بحث نہیں ہے ۔

اس موقع پر برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے بھی کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات ماضی کے مقابلے میں اس وقت زیادہ مستحکم ہوئے ہیں اور ہمارے درمیان اقتصادی بحران اور ایبولا وائر س کے خاتمے پر تعاون کو فروغ حاصل ہوا ہے۔

لیبیا کی صورت حال کے حوالے سے کیمرون نے کہا کہ یہ ایک مشکل مسئلہ ہے اور جہاں تک داعش کا سوال ہے تو اس کے خلاف جنگ میں برطانیہ عالمی تعاون کا حصہ بنتا رہے گا۔

ریفرنڈم کے بارے میں برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ یورپی یونین کا رکن بننا ہمارے لیے خوشحالی کا وسیلہ بنے گا۔



متعللقہ خبریں