داعش کو پست قدمی پر مجبور کردیا گیا ہے: فرانسیسی وزیر دفاع
عراق میں دہشت گرد تنظیم داعش کی جڑوں کو بالکل کھوکھلا کردیا گیا ہے داعش اب شام اور عراق میں جن علاقوں پر قبضہ کرچکی تھی ان میں سے 30 سے 40 فیصد علاقوں کووا گزار کروا لیا گیا ہے
475315

فرانس کے وزیر دفاع یین یویس ڈرئین نے کہا ہے کہ دہشت گرد تنظیم داعش پست قدمی پر مجبور ہو رہی ہے۔
انہوں نے ا ن خیالات کا اظہار فرانس انفو ریڈیو میں مختلف سوالات کا جواب دیتے ہوءے کہا کہ عراق میں دہشت گرد تنظیم داعش کی جڑوں یکو بالکل کھوکھلا کردیا گیا ہے تاہم مکمل صفائے کیے لیے آپس میں اتحاد بے حد ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہاں پر اتنا ضرور بتادوں کہ داعش بڑے پیمانے پر پست قدمی پر مجبور کردی گئی ہےاور داعش اب شام اور عراق میں جن علاقوں پر قبضہ کرچکی تھی ان میں سے 30 سے 40 فیصد علاقوں کووا گزار کروا لیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس تنظیم کے خلاف نتائج حاصل کرنے کے لیے وہ پُر امید ہیں ۔ داعش کا مکمل طور صفایا کیا جانا چاہیے تاہم اس سلسلے میں ہم عظم کے ساتھ آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔