یورپی ممالک برسلز میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے کے بعد چوکس

بلجیم اور فرانس میں دہشت گردی کے حملوں کے بعد ہالینڈ میں دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن کیے جانے کی اطلاع ملی ہے۔ ہالینڈ کے شہر روٹر ڈیم میں دہشت گردی کے حملے کی تیاری کے شبے میں چار افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے

459662
یورپی ممالک برسلز میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے کے بعد چوکس

یورپی ممالک برسلز میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے کے بعد چوکس ہوگئے ہیں۔

بلجیم اور فرانس میں دہشت گردی کے حملوں کے بعد ہالینڈ میں دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن کیے جانے کی اطلاع ملی ہے۔ ہالینڈ کے شہر روٹر ڈیم میں دہشت گردی کے حملے کی تیاری کے شبے میں چار افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

روٹرڈیم کے اٹارنی کے آفس سے جاری کردہ بیان میں ملزمین میں سے ایک کا تعلق فرانس ، دو کا تعلق الجزائر اور چوتھے شخص کی شناخت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔

دریں اثنا حالیہ کچھ عرصے کے دوران ترکی سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں ہونے والے دہشت گردی کے حملوں کے خلاف ہالینڈ میں مظاہرہ کیا گیا ہے۔

ترکی، مراکش اور ہالینڈ کے پرچموں کے علاوہ مظاہرین نے اپنے اپنے ملک کی کرنسی دکھاتے ہوئے دہشت گردی کے بلا امتیاز تام انسانیت کے لیے خطرہ ہونے سے آگاہ کیا ہے۔



متعللقہ خبریں