اسرائیل علاقائی امن کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں بندکرے: یورپی یونین

یورپی یونین نے اسرائیل کے زیر قبضہ دریائے اردن کے مغربی کنارے پر واقع شہر اریحہ کے قریب فلسطینیوں کی زمینوں پر قبضے کی مذمت کی ہے

453188
اسرائیل علاقائی امن کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں بندکرے: یورپی یونین

یورپی یونین نے اسرائیل کے زیر قبضہ دریائے اردن کے مغربی کنارے پر واقع شہر اریحہ کے قریب فلسطینیوں کی زمینوں پر قبضے کی مذمت کی ہے ۔

یورپی یونین کے خارجہ تعلقات کی نمائندہ فیدیریکا موگیرینی کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حرکت فلسطینی ریاست کے قیام کی کوششوں اور دو ریاستی نظریئے کو خطرے سے دوچار کر دے گی ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی یہ حرکت عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔

ایک اسرائیلی سماجی تنظیم peace now نے بھی اس واقعے اور اسرائیلی موقف کی شدید مذمت کرتےہوئے بتایا ہے کہ حکومت اسرائیل اس قابض اراضی کو سیاحت اور دیگر تجارتی سرگرمیوں کےلیے استعمال میں لانے کا ارادہ رکھتی ہے۔



متعللقہ خبریں