برطانیہ کے ساتھ سمجھوتہ ذرا مشکل نظر آتا ہے:یورپی یونین

یورپی یونین کے صدر ڈونالڈ ٹسک نے کہا ہے کہ جاری اجلاس کے دوران برطانیہ سے کوئی سمجھوتہ ہونا مشکل نظر آتا ہے

435578
برطانیہ کے ساتھ سمجھوتہ ذرا مشکل نظر آتا ہے:یورپی یونین

یورپی یونین اور ترکی کے درمیان اجلاس اگلے ماہ ہونے کی توقع ہے۔

اس بات کا اظہار یونین کے صدر ڈونالڈ ٹسک نے کیا ہےجنہوں نےانقرہ میں ہونے والے بم دھماکےکی مذمت کرتےہوئے ترکی کے ساتھ یک جہتی کا بھی اظہار کیا۔

ڈونلڈ ٹسک نے اس کے علاوہ خبردار کیا ہے کہ اس اجلاس کےدوران برطانیہ سے کوئی سمجھوتہ ہونا مشکل نظر آتا ہے ۔

واضح رہے کہ برطانیہ میں یورپی یونین میں رہنے یاعلیحدگی اختیار کرنے پر ریفرنڈم جون میں ہوگا جس میں عوام کی اکثریت یونین میں شمولیت کی مخالفت پر ووٹ استعمال کر سکتی ہے۔

تاہم دوسری طرف جرمن چانسلر انگیلا مرکل نے کہا ہے کہ برطانیہ کے ساتھ مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے اور توقع ہے کہ کوئی سمجھوتہ ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ مرکل برطانیہ کی طرف سے پیش کردہ ان شرائط پر متفق نظر آتی ہیں۔

اٹھارہ تا انیس فروری تک برسلز میں جاری رہنے والی اس کانفرنس میں یورپی رہنما مہاجرین کے بحران پر بھی تبادلہ خیال کر رہے ہیں ۔

یورپی یونین اجلاس سے قبل ترکی اور گیارہ یورپی ممالک کے درمیان ایک مختصر اجلاس بھی ہونا تھا تاہم گزشتہ بدھ کے روز انقرہ میں خونریز بم حملے کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کے بعد ترک وزیر اعظم احمد داود اولو نے اس اجلاس میں شرکت سے معذرت کر لی تھی ۔



متعللقہ خبریں