انقرہ میں یومِ پاکستان کی تقریب

انقرہ میں سفارتخانہ پاکستان میں آج یوم ِ پاکستان کے حوالے سے پرچم کشائی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں سفارتخانے کے عملے سمیت انقرہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی اور ترک مہمانوں نے شرکت کی۔

اس تقریب کا آغاز قومی ترانے کی ہمراہی میں پرچم کشائی کے ساتھ ہوا، تمام تر حاضرین اسوقت ملک و وطن کی محبت کے جذبات سے سرشار دکھائی دیے۔ بعد ازاں سفیر ِ پاکستان جناب سہیل محمود نے صدر و وزیر اعظم پاکستان کے پیغامات کو پڑھ کر سنایا بعد ازاں حاضرین کو اس بامعنی یوم کی مبارکباد دیتے ہوئے اس کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے قیام پاکستان کے دور سے چلے آنے پاک ۔ ترک دیرینہ تعلقات کا بھی ذکر کرتے ہوئے دو برادر اقوام کی قابل رشک دوستی کو خراج تحسین پیش کیا اور ان میں مزید پختگی لانے میں پاکستانی تارکینِ وطن کے کردار پر روشنی ڈالی۔

مزید تفصیلات کے لیے متعلقہ ویڈیو ریکارڈنگ ملاحظہ فرمائیے۔