بن مانس چڑیا گھر سے فرار

جاپان کی یاگی یاما زوالوجی پارک سے فرار ہونے والا بن مانس ایک گھنٹے تک بجلی کی تاروں میں الجھا رہا۔ 24 سالہ "چاچا" نامی بن مانس کو طبی عملے نے بجلی کی تاروں سے اتارنے کے بعد زیر ِ علاج لے لیا۔ بعد ازاں اعلان کرتے ہوئے بتایا گیا کہ بد قسمت جانور کی زندگی کو خطرہ لاحق نہیں ہے۔