امریکہ میں ٹرین کا خوفناک حادثہ،3 افراد ہلاک

 امریکہ  میں لاس اینجلس سے شکاگو جانے والی تیز رفتار ٹرین پھاٹک پر کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔

خبرکے مطابق، ریاست میزوری  کے گورنر مائیک پارسن نے بتایا کہ اس خوفناک ٹرین حادثے میں 3 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں، زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

حادثہ تیز رفتار ٹرین کے پھاٹک پر کھڑے ٹرک سے ٹکرانے کے باعث پیش آیا۔

ٹرین میں 250 مسافر موجود تھے، تصادم اتنا خطرناک تھا کہ 8 بوگیاں الٹ گئیں۔

امدادی ادارے نے زخمیوں کو پہلے ایک اسکول میں منتقل کیا جہاں ابتدائی طبی امداد دی گئی بعد ازاں شدید زخمی ہونے والے مسافروں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں درجن سے زائد زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے