" دی فیکٹری"فرانسیسی کمپنی اوردہشت گردوں کا کالا چٹھہ
فرانسیسی سیمنٹ فیکٹری لافارج نے داعش کی مدد کرنے کا الزام قبول کرلیا ۔
امریکہ میں جاری مقدمے کے نتیجے میں لافارج نے نیو یارک میں بروکلین کی وفاقی عدالت میں ایک معاہدہ طے کیا ہے۔
اس معاہدے کے تحت لافارج نے داعش کی اعنقات کرنے کا الزام قبول کرتےہوئے 777٫78 ملین ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کی بھی حامی بھری ہے ۔
لافارج نے اپنے بیان میں اس بات کا قبول کیا کہ وہ اور اس کی ذِیلی کمپنیوں نے شام میں داعش کی اعانت کی تھی جو کہ خلاف قانون حرکت تھی لہذا فیکٹری انتظامیہ اس واقعے پر شدید نادم ہے۔
فرانسیسی عدالت نے 7 ستمبر 2021 کو لافارج کی طرف سے شام میں داعش کے دہشتگردوں کی مالی اعانت کے الزام پر مقدمے کا آغاز کیا تھا۔
پیرس کی اپیل کورٹ نے بھی بعد ازاں اس الزام کی تحقیقات شروع کی تھیں۔
ٹی آر ٹی نے نومبر 2021 کو اپنی ایک دستاویزی فلم دی فیکٹری میں فرانسیسی حکومت سے قریبی تعلقات کی حامل کمپنی لافارج کے پی کےکے اور داعش کو کروڑوں ڈالر کی رقوم فراہم کرنے کا پردہ بھی فاش کیا تھا۔