تاریخ میں آج کا دن ۔ 9 نومبر

تاریخ میں آج کا دن ۔ 9 نومبر

1524452
تاریخ میں آج کا دن ۔ 9 نومبر

*** 9 نومبر 1938: جرمن نازی انتظامیہ نے یہودیوں کے خلاف "کرسٹل نائٹ" کے نام سے پہچانے جانے والے اجتماعی حملوں کا آغاز  کر دیا۔حملے 2 دن جاری رہے اور ان میں صرف برلن میں 7 ہزار دوکانوں کو لُوٹ لیا گیا اور کثیر تعداد میں یہودی قتل کر دئیے گئے۔  جرمنی بھر میں 200 سے زائد یہودی عبادت گاہوں کو نذرِ آتش کر دیا گیا۔

*** 9 نومبر  1993: یوگوسلاویہ میں خانہ جنگی کے دوران  کروشئین  فوجوں نے توپ فائر کے ساتھ تاریخی موناستر پُل کو مسمار کر دیا۔ خانہ جنگی کی علامت اس پُل کو 1566 میں بوسنیا ہرزیگوینیا میں عثمانی حکومت کے دور میں تعمیر کیا گیا تھا۔ اس تاریخی پُل کو ترکی کی زیرِ قیادت 2004 میں دوبارہ سے تعمیر و مرمت کے بعد خدمت کے لئے کھول دیا گیا۔

*** 9 نومبر 2016: امریکہ میں ریپبلکنز کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ انتخابات کے فاتح قرار پائے ۔ باراک اوباما کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے 45 ویں صدر بنے۔



متعللقہ خبریں