تاریخ میں آج کا دن 06

06.06.20

1430259
تاریخ میں آج کا دن 06

06 جون سن 1919: استنبول میں موجود برطانوی فوج کے کمانڈر جارج میلن  نے   مصطفی کمال پاشا کی  استنبول واپسی کےلیے  دولت عثمانیہ سے رجوع کیا۔ ایک سال بعد اسی روز استنبول میں لگائی گئی  فوجداری عدالت   نے  مصطفی کمال اور ان کے ساتھیوں عصمت ان اونو اور فخر الدین کمال سمیت  8 شخصیات کے خلاف سزائے موت کا حکم سنایا ۔

6 جون سن 1944: امریکہ اور برطانیہ کی زیر قیادت  نارمنڈی محاذ کا آغاز ہوا۔ اس  پیش قدمی میں 722  جنگی بحری جہازوں  اور 4 ہزار   دیگر جہازوں کے ہمراہ نارمنڈی کا  محاصرہ کرتے ہوئے 10 لاکھ فوجی خشکی پر اتارے۔

6 جون سن 1982: اسرائیلی فوج  نے لبنان پر قبضے کا آغاز کیا۔  800 ٹینکوں اور 400 جنگی طیاروں  سمیت 76 ہزار اسرائیلی فوجیوں نے لبنان میں داخل ہوتے ہی بیروت کی جانب پیش قدمی شروع کر دی ۔

6 جون سن 2012: شمسی توانائی سے چلنے والا طیارہ" سولر امپلس"  سویٹزرلینڈ سے مراکش پہنچا ۔2500 کلو میٹر طویل فاصلہ طے کرنے والا یہ پہلا شمسی توانائی  کا حامل طیارہ تھا۔  

 


ٹیگز: #تاریخ

متعللقہ خبریں