تاریخ میں آج کا دن 22

22.05.20

1421732
تاریخ میں آج کا دن 22

بائیس مئی سن اٹھارہ سو پچاسی:لیس مسریبلز نامی رومان سے  عالمی شہرت پانے والے مشہور فرانسیسی ادیب وکٹر ہیوگو  تیراسی سال کی عمر میں  پیرس میں انتقال کر گئے۔

 سن انیس سو ستائیس آج کے دن چینی صوبے ژین انگ میں سات اعشاریہ نو شدت کا زلزلہ آیا جس میں اکتالیس ہزار افراد ہلاک ہوئے۔
 

بائیس مئی  سن انیس سو ساٹھ: عالمی تاریخ کا بد ترین زلزلہ چلی میں آیا ۔نو اعشاریہ پانچ شدت کے اس زلزلے کا دورانیہ محض تین منٹ تھا جس  کا اثرمشرقی افریقی ساحلوں حتی جزیرہ ہوائی تک محسوس کیا گیا ۔زلزلے سے ہلاک شدگان کی تعداد پانچ ہزار تھی۔

 سن انیس سو بہتر آج کے دن:  پہلی بار کسی امریکی صدر نے سوویت یونین کا دورہ کیا۔ امریکی صدر رچرڈ نکسن نے روسی ہم منصب بریجنیف کے ہمراہ تخفیف جوہری اسلحہ کے معاہدے پر ماسکو میں دستخط کیے ۔ 


ٹیگز: #تاریخ

متعللقہ خبریں