تاریخ میں آج کا دن

تاریخ میں آج کا دن

1378940
تاریخ میں آج کا دن

*** 16 مارچ 1919: اتحادی حکومتوں نے سلطنت عثمانیہ کے دارالحکومت استنبول پر  باقاعدہ قبضہ کر لیا۔قابض فوجیوں نے صبح  سویرے شہزادے باش پولیس تھانے پر دھاوا بول کر غیر مسلح فوجیوں پر فائر کھول دیا جس کے نتیجے میں 4 فوجی شہید اور 10 زخمی ہو گئے۔

***16 مارچ 1921: فتح انونو اوّل  کے بعد ترکی کی قومی اسمبلی حکومت اور روس  کے درمیان ماسکو سمجھوتہ طے پایااس سمجھوتے کے ساتھ سوویت یونین نے سرکاری سطح پر انقرہ حکومت کو تسلیم کر لیا۔

*** 16 مارچ 1968: جنگ ویتنام میں امریکی فوجیوں نے مائے لائی، مائے خی اور سون مائے دیہاتوں پر بیک وقت دھاوا بول  کر 347 شہریوں کو قتل کر دیا۔یہ واقعہ "مائے لائی قتل عام" کے نام سے تاریخ کا حصہ بنا۔ واقعے کے ذمہ داروں میں سے ایک فوجی کے علاوہ کسی کو سزا نہیں دی گئی۔اسی  دن امریکہ کے صدر جانسن نے ویتنام میں مزید 50 ہزار فوجی بھیجنے کا فیصلہ کیا۔

***16 مارچ 1988: عراقی فوج نے ملک کے شمالی قصبے حلبچہ میں کیمیائی گیس سے حملہ کیاجس کے نتیجے میں تقریباً 5 ہزار شہری ہلاک اور 10 ہزار زخمی ہو گئے۔صدام حسین کی معزولی کے بعد قائم کی جانے والی اعلیٰ تعزیراتی عدالت  نے" حلبچہ قتل عام " کو نسل کشی قرار دیا۔



متعللقہ خبریں