تاریخ میں آج کا دن

تاریخ میں آج کا دن

تاریخ میں آج کا دن

***27 فروری 1914 : ترک مسلح افواج کے اوّلین پائلٹوں میں سے کیپٹن فتحی اور لیفٹیننٹ صادق  معاونتِ ملّیہ نامی طیاروں کے ساتھ دمشق سے القدس جاتے ہوئے تحصیل طبیریہ  کے جوار میں شہید ہو گئے۔ فتحی اور صادق ترک فضائیہ  کے اوّلین شہداء ہیں۔

***27 فروری 1933: جرمنی میں آڈلف ہٹلر  کی وزیر اعظم کے طور پر تعیناتی سے مختصر مدت کے بعد جرمنی کی پارلیمانی عمارت نذرِ آتش ہو گئی۔ ہٹلر نے آگ کمیونسٹوں کی طرف سے لگائے جانے کا دعوی کر کے صدر ہنڈنبرگ  سے شخصی حقوق اور آزادیوں کی سلبی پر مبنی قرارداد پر دستخط کروائے۔ بعد ازاں نازی پارٹی کے علاوہ تمام پارٹیوں کو کالعدم کر دیا گیا۔ کمیونسٹ پارٹی کے 181 اسمبلی ممبران  اور پارٹی منتظمین کو گرفتار کر لیا گیا۔

***27 فروری2010: چلّی کے شہر کونسیپسیون کے جوار میں 8.8 کی شدت سے زلزلہ آیا۔ 90 سیکنڈ کے زلزلے میں ایک ہزار افراد ہلاک اور تقریباً 2 لاکھ افراد متاثر ہوئے۔ زلزلے میں 5 لاکھ گھر یا تو مسمار ہو گئے یا پھر انہیں شدید نقصان پہنچا۔ بجلی اور ٹیلی فون کا نیٹ ورک تباہ ہو گیا۔

***27 فروری2014: گلوبل وارمننگ اور موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے نسل ختم ہونے کے خطرے سے دوچار قطبی ریچھ کے بارے میں شعور بیدار کرنے کے لئے ہر سال 27 فروری  کو "قطبی ریچھ کے عالمی دن "کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اندازے کے مطابق دنیا میں پولر ریچھوں کی کُل تعداد  20 سے 25 ہزار  تک رہ گئی ہے۔



متعللقہ خبریں