تاریخ میں آج کا دن 24

24.02.20

1365119
تاریخ میں آج کا دن 24

24 فروری، 1525 : فرانسیسی اور ہسپانوی شاہی افواج کے مابین "پاویہ جنگ ہوئی۔ جنگ  میں شکست سے  دو چار ہونے والے فرانسیسی شاہ فرانچوئس  اول  مقدس رومی جرمن شہنشاہ  شارلکین کے  اسیر بن گئے۔  اب فرزند کے اسیر بننے   کی اطلاع پانےو الی ملکہ لوئزے  نے سلطان سلیمان عرف قانونی کو ایک خط روانہ کرتے ہوئے مدد مانگی۔  سلطان  کی جانب سے  اس مطالبے کو قبول  کرنے کے بعد  عثمانی فوج  اور شارلیکن قوتیں 29 اگست 1526  کو موہاچ  جنگ میں مد ِ مقابل آئیں۔ یہ جنگ عثمانیوں کی فتح  کے ساتھ اپنے انجام کو پہنچی، طے پانے والے معاہدے کی رُو سے شاہ فرانچوئس کو آزادی ملی۔

24 فروری، 1942: نازیوں کے مظالم سے راہ ِ فرار اختیار کرنے والے یہودیوں  کے سوار  ہونے  والی "ستورما " فیری  کو بحیرہ اسود میں غرقاب کر دیا گیا۔ 1960 کی دہائی میں سوویت  قدیم  دستاویز  کے ریکارڈز سے  برآمد  ہونے والی  دستاویز سے  یہ حقیقت سامنے آئی کہ اس فیری جہاز کو سوویت یونین کی آبدوز  نے نشانہ بنایا تھا۔  اس واقع میں  جہاز پر سوار103 بچوں سمیت  738 افراد ہلاک ہوئے ۔

24 فروری۔ 1954: دریائے ڈنیوب سے بحیرہ اسود کو  اور وہاں سے آبنائے استنبول تک بہتے ہوئے آنے والے برف کے  ٹکڑوں نے تہوں کی شکل میں آبناء کا راستہ بند کر دیا جس سے سمندری  آمدورفت تعطل کا شکار ہوئی۔

24 فروری، 1955: ترکی اور عراق کے مابین  دو طرفہ سینٹو معاہدہ طے پایا۔ بعد ازا ں برطانیہ، ایران اور پاکستان بھی  سینٹو کے رکن بنے ۔

24 فروری، 1991:  متحدہ امریکہ نے خلیجی جنگ کے دائرہ کار میں بری کاروائی شروع کی۔  رات گئے امریکی فوجیں  سعودی عرب سے عراقی سر زمین پر اُتریں۔

 

 


ٹیگز: #دن , #تارفیخ

متعللقہ خبریں