تاریخ میں آج کا دن 15

15.01.20

تاریخ میں آج کا دن 15

15جنوری  سن 1919: پہلی جنگِ عظیم کے بعد جرمنی  کے نامور سوشلسٹ رہنماوں  روزا  لگمسبرگ اور کارل لیبک نشت  کا قتل ہوا۔ ان دونوں کو حکومت کے قریبی "فری کارپس" ملیشیاوں  کی جانب سے قتل کیے جانے کا انکشاف ہوا۔

 

15 جنوری 1984: قبرصی ترکوں کے سیاسی رہنما، مصنف و صحافی ڈاکٹر فاضل کوچک،  78 سال کی عمر  میں لندن میں وفات پا گئے۔ کوچک قبرصی یونانیوں اور قبرصی ترکوں  کی جانب سے مشترکہ طور پر قائم کردہ  ریاستِ قبرص کے پہلے نائب صدر تھے۔

 15 جنوری 2005: یاسر عرفات  کی وفات کے بعد 9 جنوری کو فلسطین کے صدر منتخب ہونے والے محمد عباس نے  حلف اٹھاتے ہوئے اپنے عہدے کو سنبھالا۔ عباس نے اسرائیل   سے فائر بندی اور قطعی امن معاہدہ قائم کرنے کی اپیل کی۔

 


ٹیگز: دن , تاریخ

متعللقہ خبریں