تاریخ میں آج کا دن 12

11.12.19

1321789
تاریخ میں آج کا دن 12

11دسمبر  1843  : تپ دق  اور ہیضے  امراض  کے بارے میں تحقیقات  کی بنا پر جانے پہچانے والے رابرٹ کوچ کا  جرمنی میں  جنم ہوا۔ کوچ  کو تپ دق  مرض کے بارے میں اہم دریافتوں کے صلے میں 1905 میں نوبل  طب ایوارڈ عطا کیا گیا۔

11 دسمبر، 1936 : برطانوی شاہ ایڈورڈ ہشتم  نے والیس سمپسن کے ساتھ ازدواجی رشتے کو جاری رکھ سکنے کے لیے بادشاہت کو خیرآباد کہ دیا۔  برطانوی شاہی نظام   کے برخلاف اقدام اٹھانے والے ایڈروڈ ہشتم  اس فیصلے سے محض  تین ماہ پیشتر  ترکی کا دورہ کرتے ہوئے صدر مصطفی کمال اتاترک سے ملاقات کی تھی۔

11 دسمبر، 1941 : ہٹلر اور موزولینی   نے اپنے اتحادی جاپان کے ہمراہ امریکہ کے خلاف اعلانِ جنگ کر دیا۔

11 دسمبر، 1978: ایرانی شہروں میں شاہ انتظامیہ کے خلاف اجتماعی مظاہرے ہوئے۔  سیکورٹی قوتوں  کی سخت گیر مداخلت  کی بنا پر تصادم کی ماہیت اختیار کرنے والے اسفہان کے واقعات میں 40 افراد ہلاک ہو گئے ۔

11 دسمبر، 1987: "ہابا بام جماعت"، "مسرتوں کے ایام" اور "توسُن پاشا" جیسی مشہور  ترک فلموں میں   کردار ادا کرنے والی  تھیٹر و سینما کی فنکارہ  عادیلے ناشیت استنبول میں وفات پا گئیں۔

11 دسمبر ، 1993: ترکی  کے بغداد میں سفارتخانے میں ایڈمنسٹریٹیو اطاشی  چاعلار یوجیل اپنی گاڑی میں سفر کے دوران  مسلح حملے میں شہید  ہو گئے۔

11 دسمبر، 1994 : چیچنیا کی جانب سے یکطرفہ طور پر اعلانِ آزادی کے خلاف روسی فوج نے کاروائی کی۔ سینکڑوں  روسی ٹینکوں  کی مدد سے اس ملک پر قبضہ شروع کر دیا گیا تا ہم چیچن  نے گوریلا جنگ کرتے ہوئے روسی قوتوں کو پسپا کر دیا۔ پہلی روس۔ چیچنیا جنگ 30 اگست 1996 کو طے پانے والے ہاساف۔یورت معاہدے کے ساتھ نکتہ پذیر ہوئی۔

11 دسمبر، 1999: یورپی یونین کے حکومتی و مملکتی سربراہان کے اجلاس میں ترکی کو امیدوار کا درجہ دیا گیا۔ ہیلسنکی سربراہی اجلاس کےسلسلے کے آخری اجلاس میں شرکت کرنے والے وزیر اعظم بلند ایجوت نے یورپی یونین کےسربراہان کے ہمراہ "فیملی فوٹو" بھی اُتروائی۔

 

 


ٹیگز: #دن , #تاریخ

متعللقہ خبریں