تاریخ میں آج کا د ن

تاریخ میں آج کا د ن

1319609
تاریخ میں آج کا د ن

***8 دسمبر 1863  چلی کے صدر مقام سان تیاگو میں  تاریخی گرجا گھر جل گیا  جس میں 2 ہزار افراد مارے گئے۔

 

***8 دسمبر 1868 دنیا   کا پہلا ٹریفک اشارہ لندن میں  استعمال کیا گیا ۔

 

***8 دسمبر  1953  ترک قومی فٹ بال ٹیم     نے اسپین کو ہرا کر  عالمی کپ میں شرکت  کا موقع حاصل کیا ۔

 

***8 دسمبر 1980  بیٹلز گروپ کے  بانی جان لینن نیو یارک میں اپنی رہائش گاہ کے سامنے  ایک   ذہنی معذور  پرستار   ڈیوڈ چیپمین کے ہاتھوں  ہلاک ہوئے جن کی عمر 40 سال تھی ۔

 

***8 دسمبر 1987    ایک یہودی   آباد کار    کے ٹرک  نے اسرائیل میں کام کرنے والے 4 فلسطینی مزدروں کو  کچل دیا جس پر پورے فلسطین میں  فسادات بھڑک اٹھے  ۔ اس دوران تمام  فلسطینیوں نے  سیاسی نظریات  و اختلافات بالائے طاق رکھتےہوئے      فلسطین کے خلاف مظالم بند کروانے  کےلیے احتجاج کیا ۔

 

 ***8 دسمبر 1987 امریکی صدر رونالڈ ریگن  اور سابق سویت لیڈر میخائل گوربا چوف  کے مابین   درمیانے  فاصلے مار کرنے والے  جوہری میزائلوں کی تخفیف کے معاہدے پر اتفاق ہوا ۔

 

***8 دسمبر 1991   زوال ِ سوویت یونین کے بعد روس کے پہلے صدر بورس یلسن    نے یوکرین اور بیلا روس کے ساتھ   خود مختار  ریاستی تنظیم بنانے کا اعلان کیا ۔

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں