تاریخ میں آج کا دن 29

29/11/19

تاریخ میں آج کا دن 29

29  نومبر 1864 امریکی تاریخ کے بد ترین قتل عام  کا دن  ہے  جسے "سینڈ کریک" کا نام دیا گیا ۔ اس واقعے  میں امریکی فوج نے نہتے ریڈ انڈیئنز کے ایک دیہات پر حملہ  کرتےہوئے 500 افراد کو  قتل کر دیا جس میں بچے اور خواتین بھی  شامل تھے ۔

29 نومبر  1937  حاتائے کی خود مختاری کےلیے پہلا قدم اٹھایا گیا اور اس کا انتظام  نیم خود مختار  حکومت کودے دیا گیا ۔

 29 نومبر  1947  اقوام متحدہ     نے عربوں کی مخالفت کے باوجود  فلسطین  کو تقسیم کرتےہوئے  وہاں ایک اسرائیلی ریاست   کے قیام کا فیصلہ  دیا جو کہ اب تک متنازعہ ہے ۔

29 نومبر 1963 امریکی صدر لنڈن جانسن  نے کینیڈی  قتل کیس کی تفتیش کےلیے  وارن کمیشن    قائم کیا ۔

29 نومبر 1981   تین  دفعہ آسکر نامزدہ   نتالی ووڈ ایک  پرسرار  سمندری حادثے میں ہلاک ہو گئیں     جس کا شبہ پولیس نے  ان کے شہور رابرٹ وینگنر پر ظاہر کیا ۔

29 نومبر  2012   فلسطین کو   اقوام متحدہ  کی جنرل اسمبلی   میں  مبصر رکن  کا درجہ مل گیا ۔

29 نومبر  2016  کولمبیا  میں  ایک طیارہ حادثے کا شکا ر ہوا جس میں برازیل    کی فٹبال ٹیم چاپ کونسے     بھی سوار تھی جو کہ  وہاں  لاطینی امریکہ کپ کا فائنل کھیلنےکےلیے جارہی تھی ۔ طیارے میں سوار  81 افراد میں سے 76 ہلاک ہوئے۔

 

 

 


ٹیگز: تاریخ

متعللقہ خبریں