تاریخ میں آج کا دن

تاریخ میں آج کا دن

1305063
تاریخ میں آج کا دن

12 نومبر 1926۔   برطانیہ میں  حکومت  ا ور کان کنوں  کے درمیان مطابقت ،  6 ماہ  سے  جاری  ہڑتال ختم ہوگئی۔

12 نومبر  1927۔  اسٹالن نے کمیونسٹ پارٹی میں اقتدار پر قبضہ کرلیا ،   ٹراٹسکی کا  پارٹی سے اخراج کردیا  گیا۔

12 نومبر  1948۔  ٹوکیو میں جنگی جرائم کے ٹریبونل  نے جاپان کودوسری عالمی  جنگ میں دھکیلنے  والے   25 ملزمان میں سے   7 کو سزائے موت  اور 16 کو عمر قید کی سزا سنائی ۔

12 نومبر  1969۔ صدر جودت ثنائی  نے سویت یونین کا دورہ کرنے والے پہلے ترک صدر کا اعزاز حاصل کیا۔

12 نومبر  1969۔ امریکی پلٹزر ایوارڈ یافتہ صحافی Seymour Hersh  نے  ویتنام میں "مائی لائی "

قتل عام کا پردہ فاش کیا۔ قتل عام میں امریکی فوجیوں نے بچوں اور خواتین سمیت تقریباً  500  شہریوں کو ہلاک کیا۔

12 نومبر  1996۔ سعودی عرب ایئر لائن  کا ایک مسافر بردار  طیارہ بھارت کے دارالحکومت  نئی دہلی کے قریب ہوا میں  ایک کارگو  طیارے سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے 349 افراد ہلاک ہوگئے۔

12 نومبر 1998۔   ترکی  کے مسلسل  تعاقب کے نتیجے میں  روس سے اٹلی  فرار ہونے والے تر کی  کی دہشت گرد تنظیم کے سرغنہ  عبداللہ اوجالان  کو روم ایئر پورٹ پر جعلی پاسپورٹ کے ساتھ  گرفتار کرلیا گیا۔

12 نومبر  1999۔ 17 اگست  کے  زلزلے کے زخم ابھی مندمل  بھی نہ ہوئے  تھے کہ  ترکی کو   بولو، دوزجے  اور قائےناشلی  میں ایک با ر پھر 7.2 کی شدت کے  شدید زلزلے کا سامنا کرنا پڑا ، زلزلے کے دوران 15000 سے زیادہ عمارتیں تباہ ہوگئیں ، 845 افراد ہلاک اور  4 ہزار 948 افراد زخمی ہوگئے۔

12 نومبر  2001۔    نیو یارک جے ایف کے ہوائی اڈے سے  پرواز  کرنے والا  طیارہ پائلٹ کی غلطی  کے باعث  گر کر تباہ  جس کے نتیجے میں 265 افراد ہلاک ہوگئے۔

12 نومبر 2017۔ عراق میں 7.3 شدت کا زلزلہ آیا۔ عراق اور ایران میں 348 افراد ہلاک  اور تقریباً  6 ہزار افراد زخمی ہوگئے۔


ٹیگز: #دن , #آج , #تاریخ

متعللقہ خبریں