تاریخ میں آج کا دن

تاریخ میں آج کا دن

1304220
تاریخ میں آج کا دن

***11 نومبر 1821: روسی مصنف فیوڈور دوستووسکی کی ماسکو میں  پیدائش ہوئی۔ "جُرم و سزا" ، "دی بردرز کارامازوف " اور "دی ایڈئیٹ" ان کی اہم تصانیف ہیں۔

 

***11 نومبر1914: سلطنت عثمانیہ نے  اتحادی  طاقتوں کے خلاف باقاعدہ  اعلان جنگ کر دیا۔

 

***11 نومبر1918: جرمنی اور اتحادی حکومتوں کے درمیان  فرانس میں سمجھوتہ طے پایا جس کے نتیجے میں  جنگ عظیم اوّل کا خاتمہ ہوا۔

 

***11 نومبر1947: ترکی عالمی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف کا رُکن بن گیا۔

 

***11 نومبر1973: اسرائیل اور مصر کے درمیان فائر بندی کے معاہدے پر دستخط ہوئے جس سے یومِ کپور جنگ  کا خاتمہ ہوا۔

 

***11 نومبر2004: فلسطین لبریشن تنظیم  کے رہنما اور فلسطین کے پہلے صدر یاسر عرفات فرانس میں زیر علاج ہسپتال میں انتقال کر گئے۔ انہیں ،قاہرہ میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد، رمّلہ میں دفن کر دیا گیا۔ یاسر عرفات کے بعد محمود عباس پہلے فلسطین لبریشن تنظیم   کے سربراہ اور بعد ازاں فلسطین کے صدر منتخب ہوئے۔

 

***11 نومبر2005: "پکار" اور "عمر مختار" نامی فلموں سے عالمی شہرت حاصل کرنے والے فلم ڈائڑیکٹر مصطفیٰ عقاد 75 سال کی عمر میں عمان میں وفات پا گئے۔

 

***11 نومبر2016:ترکی کے ضلع ماردین  کے گورنر فاتح صافی ترک  PKK کے دہشت گردوں  کی طرف سے بم حملے  کے نتیجے میں شہید ہو گئے۔



متعللقہ خبریں