تاریخ میں آج کا دن 08

08/11/19

تاریخ میں آج کا دن 08

08 نومبر 1520  ڈینش تاجدار کرسٹیان دوئم کے حکم  پر  اسٹاک ہوم قتل عام  کیا گیا   جس کے نتیجے میں دونوں ملکوں کے درمیان جنگ  ہو گئی ۔

8 نومبر 1793 پیرس  میں دنیا کا مشہور LOUVRE عجائب خانہ کھولا گیا جسے 13 ویں صدی میں ایک قلعے کے طور پر تعمیر کیا گیا  تھا ۔

8 نومبر 1923 جرمن صوبہ باویریا  میں آڈالف ہٹلر  اور اسکے حامیوں نے  صوبائی  حکومت کا تختہ الٹنے کی ناکام  کوشش   کی جسے جرمن تاریخ میں  "بیئر خانہ انقلاب" کا نام دیا گیا ہے ۔ اس کوشش میں ہٹلر اپنے ساتھیوں سمیت گرفتار ہوا  لیکن  کیا اتفاق ہے کہ 9 سال بعد اسی روز  عام انتخابات میں  اس کی پارٹی 196 نشستوں کے ساتھ پارلیمان میں اکثریت حاصل کر گئی ۔

8 نومبر 1988 جنوب مغربی چینی صوبہ یونّان میں 7اعشاریہ 2 شدت کا زلزلہ آیا جس میں 730 افراد ہلاک  اور 4 لاکھ مکان تباہ ہو ئے۔

8 نومبر 1992 جرمن  دارالحکومت برلن میں بڑھنے  والے نسل پرستی کے خلاف  تاریخ کا  سب سے بڑا مظاہرہ  کیا گیا  جس میں ساڑھے 3 لاکھ شہریوں نے حصہ لیا ۔

8 نومبر  2000      امریکی ڈیموکریٹ  آل گور اور ریپبلکن  جارج ڈبلیو بش  کے درمیان صدارتی انتخابات کی دوڑ  میں  کانٹے کا مقابلہ ہوا جس سے ایک سیاسی بحران پیدا ہوگیا ۔ دونوں امیدواروں   کے درمیان 537 ووٹوں کا معمولی فرق عدالت تک پہنچا   جہاں  ایک  فیصلے  کی رو سے  4  کے مقابلے میں  5 ووٹوں سے جارج بش کو امریکہ کا صدر  قرار دیا  گیا ۔

 

 


ٹیگز: تاریخ

متعللقہ خبریں