تاریخ میں آج کا دن

تاریخ میں آج کا دن

تاریخ میں آج کا دن

6  نومبر 1494۔ دنیا  میں    "عظیم  سلیمان" کے نام سے  مشہور  سلطان سیلمان قانونی  ترابزون میں   پیدا ہوئے۔  اپنے  والد   سلطان یاوز   سلیم  سلیمان کے بعد دسویں  عثمانی سلطان  کے طور پر تخت نشین    ہوئے   اور 46 سال  تک    تخت نشین رہے۔   ان کے دور میں  سلطنت عثمانیہ کو  بڑے پیمانے پر اپنی حدود میں توسیع  کرنے کا موقع  ملا۔

 

6 نومبر 1860۔  ابراہم لنکن امریکہ کے 16 ویں صدر منتخب ہوئے۔ امریکی خانہ جنگی میں لنکن،    غلامی  کے خلاف  فتح حاصل کرتے ہوئے  ملک کے  یکجا کرنے والے رہنما  کے طور پر جانے  اور پہچانے جاتے ہیں۔  امریکہ میں ، لنکن دور میں غلامی پر پابندی عائد  کردی گئی۔

 

6 نومبر 1883۔  عالمی شہرت یافتہ روسی موسیقار پیٹر الیچ چائکوسکی سینٹ پیٹرزبرگ میں 53 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

 

6 نومبر  1944۔ امریکہ نے ہنفورڈ جوہری پلانٹس میں پہلی بار پلاٹینم تیار کیا۔ یہ پلاٹینم جاپان کے شہر    ناگاساکی پر گرائے جانے والے ایٹم بم کی تیاری میں استعمال ہوا۔  

 

6نومبر 1983۔  12 ستمبر کی فوجی بغاوت کے بعد ، لوگوں نے  پہلی بار  الیکشن میں حصہ لیا ۔ 12 ستمبر  کو ہونے والے انتخابات میں   3 پارٹیوں کو پارلیمانی انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت  دے دی گئی۔ ان انتخابات میں  ترگت اوزال کی  زیر قیادت  مدر لینڈ   پارٹی نے قومی اسمبلی 211 کی  نشستیں حاصل کرتے ہوئے  کلی  اکثریت حاصل کرلی  جبکہ  فوجی انتظامیہ کی حمایت میں ترگت سنالپ کی سربراہی میں قائم  قوم پرست  ڈیموکریسی پارٹی نےصرف 71 نشستیں حاصل کیں۔

 

6 نومبر  1985۔ کولمبیا میں حکومت مخالف عسکریت پسندوں نے عدلیہ   پر چھاپہ مارا۔    سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین  ہونے والی جھڑپوں میں  11 سنئیر ججز اور  115 افراد ہلاک ہوگئے۔

 

6 نومبر 1988۔  دہشت گرد  تنظیم پی کے کے،  کے دہشت گردوں نےماردین  کی تحصیل   دار گیچت  میں  حملہ کرتے ہوئے 3 اساتذہ    سمیت چار افراد شہید  ہوگئے۔

 


ٹیگز: تاریخ , آج , دن

متعللقہ خبریں