تاریخ میں آج کا دن

تاریخ میں آج کا دن

1289714
تاریخ میں آج کا دن

***17 اکتوبر 1448:عثمانی فوج نے دوسری جنگ کوسووا میں زیادہ تر ہنگرین فوجیوں پر مشتمل صلیبی فوج کو شکست دے دی۔

 

***17 اکتوبر1777:امریکی فوج نے ساراٹوگا جنگ میں برطانوی فوج کو شکست دے دی۔ اس فتح کے بعد فرانس، اسپین اور ہالینڈ برطانیہ کے خلاف امریکہ کے ساتھ جنگ میں شریک ہوئے۔

 

***17 اکتوبر1933: البرٹ آئین اسٹائین نازی جرمنی سے مہاجر کی حیثیت سے امریکہ پہنچے۔

 

***17 اکتوبر1938: ترکی کے رہنما مصطفیٰ کمال اتا ترک شدید بیماری کی حالت میں کوما  میں چلے گئے اور ان کی صحت کے بارے میں پہلا سرکاری بیان جاری کیا گیا۔

 

***17 اکتوبر1961: اپنے ملک کی آزادی کے لئے پیرس میں مظاہرہ کرنے والے الجزائر کے شہریوں پر فرانسیسی پولیس نے حملہ کر دیا۔ پیرس قتل عام کے نام سے تاریخ کا حصہ بننے والے اس واقعے میں 400 الجزائری  باشندے ہلاک کر دئیے گئے۔ بعض  مظاہرین کی نعشیں دریائے سین سے نکالی گئیں۔

 

***17 اکتوبر1973: عالمی پیٹرول بحران شروع ہوا۔OPEC نے شام کے ساتھ جنگ میں اسرائیل کی مدد کرنے کی وجہ سے بعض مغربی ممالک پر پیٹرول کی پابندی لگا دی۔ 10 عرب ممالک نے پیٹرول کی قیمت میں 70 فیصد اضافہ کر دیا اور پیٹرول کی پیداوار میں ہر ماہ 5 فیصد کمی کرنے کا فیصلہ کیا۔

 

***17 اکتوبر2001: اسرائیل۔ فلسطین امن کی مخالفت کرنے والے اسرائیل کی قومی اتحادی پارٹی  کے چئیر مین ریحاوام زیوی  کو مسلح حملے میں قتل کر دیا گیا۔ حملے کی ذمہ داری فلسطین پیپلز لبریشن فرنٹ نے قبول کر لی۔

 

***17 اکتوبر2016: موصل کو دہشت گرد تنظیم داعش سے پاک کرنے کے لئے 30 ہزار فوجیوں پر مشتمل عراقی فوج نے آپریشن کا آغاز کیا۔

 

***17 اکتوبر2018: ترکی کے عالمی شہرت یافتہ فوٹوگرافر آرا گلیر وفات پا گئے۔



متعللقہ خبریں