تاریخ میں آج کا دن

تاریخ میں آج کا دن

1287190
تاریخ میں آج کا دن

***13 اکتوبر 1884: برطانیہ میں واقع گرین وچ کو دنیا کا  مرکز قرار دیتےہوئے  وقت کا تعین  عالمی معیارکے مطابق   کیا گیا ۔

 

***13اکتوبر 1911: جنگ طرابلس غربی کے دوران  اطالویوں نے لیبیا کے شہر درنہ پر قبضہ کرلیا ۔

 

***13 اکتوبر  1921: ترکی،آذربائیجان،آرمینیا اور جارجیا کے درمیان "قارس معاہدہ "طےہوا جس سے مشرقی محاذ پر جنگ بندی عمل میں آئی ۔

 

***13 اکتوبر1923: آج کے دن "انقرہ" کو  جمہوریہ ترکی کا باضابطہ دارالحکومت قرار دیا گیا ۔

 

***13 اکتوبر 1972: سویت  فضائی  کمپنی کا ایک طیارہ ماسکو کے قریب گر کر تباہ ہوگا ،حادثے میں 176 افراد ہلاک ہو گئے۔

 

***13 اکتوبر 1976: بولیویا  ایئر لائنز کا ایک مال بردار طیارہ سانتا کروز میں گر گیا   جس میں  100 افراد ہلاک ہو ئے۔

 

***13 اکتوبر 1986: امریکی صدر ڈونالڈ ریگن اور سویت یونین کے صدر میخائل گوربا شیف کے درمیان تخفیف جوہری اسلحہ    کا معاہدہ ناکام ہوگیا ،ریگن نے" اسٹار وارز" منصوبہ جاری رکھنے کا اعلان کیا ۔

 

***13 اکتوبر 1990:  15 سال جاری  لبنان کی  خانہ جنگی ختم ہوئی جس میں 2 لاکھ 30 ہزار افراد ہلاک ،ساڑھے 3 لاکھ زخمی اور 10 لاکھ لبنانی پناہ گزین بنے ۔

 

***13 اکتوبر 2006: نوبل کا امن انعام  بنگلہ دیشی  محمد یونس  اور گرامین بینکے درمیان  تقسیم ہوا ۔

 

***13 اکتوبر 2010:  چلی کی ایک کان میں محصور 33 کان کن 69 روز بعد زندہ سلامت باہر  نکالے گئے۔



متعللقہ خبریں