تاریخ میں آج کا دن 09

09/04/19

1180139
تاریخ میں آج کا دن 09

9 اپریل سن 1588 کے دن   عثمانی  دور کے مشہور زمانہ  معمار    سنان کی وفات کا دن ہے  جن   کی تخالیق میں  ضلع ایدیرنے میں  سلیمیہ  اور استنبول   کی   سلیمانیہ  اور شہزادہ  جامع مساجد شامل ہیں۔

آج کے دن سن 1932 میں جمہوریہ ترکی کی پہلی خاتون جج  مروت خانم   نے  ضلع ادانہ   میں   اپنے  عہدے کا آغاز کیا ۔

 ترک   مسلم خواتین    کے ڈراموں میں کام پر پابندی   کی زنجیریں  توڑنے والی   خاتون اداکارہ کا نام  شازیہ مرال تھا جن کی وفات   9 اپریل سن 1985  کو  ہوئی تھی ۔

9 اپریل  1998  منی  میں 180 عازمین حج  شیطان کو کنکریاں  مارنے کے دوران  بھگدڑ  مچنےکے باعث ہلاک ہو گئے۔

  پوری دنیا میں دھوم مچانے والی مشہور ڈرامہ سیریل "میرا سلطان"  کی مصنفہ  اور اداکارہ  مرال اوکائے کی وفات  سن 2012 آج کے دن  ہوئی تھی ۔

 


ٹیگز: #تاریخ

متعللقہ خبریں